؞   مبارکپور کی دو سگی بہنیں 14جون سے لاپتہ 
۱۸ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

مبارک پور (ہاشم لائن /حوصلہ نیوز) مبارکپور کی دو سگی بہنیں 14جون سے لاپتہ ہیں. ابھی تک کچھ سراغ نہیں ملا ہے۔ تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جاچکی ہے۔
محلہ پورہ دلہن کی رہنے والی فرحانہ بانو بنت شکیل قریشی عمر 15 سال اور شمع فردوس بنت شکیل قریشی عمر 11 سال دو سگی بہنیں 14جون بروز اتوار کی صبح 9:30 بجے سے غائب ہیں۔ گھر والوں کو ابھی تک ان کے بارے میں کسی طرح کی معلومات نہیں مل پائی ہے۔ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے لیکن وہاں سے بھی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
گھر والوں نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام دنوں کی طرح 14 جون کو بھی دونوں گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلیں تھیں جب دوپہر تک واپس نہیں لوٹیں تو ان کی تلاش شروع ہوئی۔ جب دوسرے دن بھی کوئی اطلاع نہیں ملی تو ہم تھانے گئے اور دونوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ تھانے دار نے کہا کہ ہم بھی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ بھی تلاش کرتے رہیں۔
فرحانہ بانو 15 سال کی جب کہ شمع فردوس 11سال کی ہیں۔ یہ دونوں بہنیں ذہنی طور پر بھی ٹھیک ٹھاک تھیں اور مبارک پور کے ایک مدرسہ میں پڑھتی تھیں۔
خبر لکھے جانے تک ان دونوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ گھروں نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو یہ دونوں لڑکیاں ملیں تو ان نمبرات پر رابطہ کریں۔
+917071093095، 9454402918، 6387583992


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

22 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.